نزلہ، زکام اور کھانسی انسانوں کی سب سے عام بیماریاں ہیں اوران کا بہترین علاج جڑی بوٹیوں سے بنی ادویات ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردی کے موسم میں نزلہ، زکام اورکھانسی جیسی بیماریوں سے چھٹکارا پانے کے لئے جڑی بوٹیوں سےگھر میں تیار کردہ ادویات سستا اور مؤثر علاج ہے۔ ادرک کی چائے، ہلدی ملا دودھ، شہد لیموں اور دار چینی کا سیرپ، نیم گرم پانی اور گاجر کے تازہ جوس کا استعمال ان بیماریوں میں نہ صرف آرام دیتا ہے بلکہ قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ سرد موسم میں زیادہ تر افراد نزلہ، زکام اور کھانسی جیسی بیماری کا شکار ہوتے ہیں تاہم جڑی بوٹیوں سے بنی ادویات سے نہ صرف ان بیماریوں سے جھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے بلکہ دیگر دواؤں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے بھی بچا جاسکتا ہے
please update tobanews.com n daily basis.......
ReplyDelete