بیجنگ: چین میں اولاد کی نعمت سے محروم ایک خاتون نے آئی وی ایف تھراپی کے بعد 60 سال کی عمر میں جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق چین میں شادی شدہ جوڑوں کو ایک ہی بچہ رکھنے کے قانون اور زیادہ عمر کی وجہ سے خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ایک انوکھا واقعہ ہے کیونکہ چین سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آئی وی ایف ٹریٹمنٹ کے ذریعے معمر خواتین کو بچوں کی پیدائش کی اجازت نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق 63 سالہ شینگ ہیلن کی نوجوان بیٹی 2009 میں زہریلی گیس کے ایک حادثے ہلاک ہو گئی تھی جس کے بعد وہ اولاد کی نعمت سے محروم ہو گئی تھیں۔ شینگ ہیلن کا کہنا ہے کہ انہیں عمر کے اس حصے میں اتنہائی شرم محسوس ہوئی جسے ختم کرنے کے لیے ان میں نئی اولاد کی خواہش نے جنم لیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کے مشرقی شہر ہیفی میں قائم فوجی اسپتال نے خاتون اور ان کے شوہر کی ان وائیٹرو فرٹلائزیشن (آئی وی ایف) تھراپی کرنے پر رضامندی ظاہر کی جس کے بعد خاتون نے 2 جڑواں بیٹیوں کو جنم دیا۔
واضح رہے کہ سب سے زیادہ عمر میں جڑواں بچوں کو جنم دینے کا ریکارڈ اسپین کی اخاتون کے پاس ہے جنہوں نے 2006 میں 66 برس کی عمر میں دو لڑکوں کو جنم دیا تھا۔
0 comments:
Post a Comment